آج صبح قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے چھٹے مرحلے کا آغاز ہو گا

January 20, 2016 4:25 pm0 commentsViews: 29

کراچی میں کراچی وائٹس کا راولپنڈی اور واپڈا کا نیشنل بینک سے مقابلہ ہوگا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے چھٹے مرحلے کا آغاز آج سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہوگا‘ گروپ اے میں اسلام آباد ریجن اور حیدر آباد ریجن کے درمیان میچ نیشنل کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد اور حیدر آباد ریجن کے درمیان میچ نیشنل کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد پر کھیلا جائیگا‘ پشاور ریجن اور لاہور ریجن کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی‘ سوئی نادردن گیس اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گرائونڈاسلام آباد پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ یونائیٹڈ بینک اور سوئی سدرن گیس کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا‘ گروپ بی میں کراچی وائٹس اور راولپنڈی کے درمیان میچ این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائیگا‘ نیشنل بینک کی ٹیم واپڈا سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نبرد آزما ہوگی‘ فاٹا اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں یو بی ایل گرائونڈ نمبر ایک پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ حبیب بینک کو نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں نا قابل شکست کے آر ایل کا چیلنج درپیش ہوگا‘5 رائونڈز کے اختتام پر گروپ اے میں یونائیٹڈ بینک کی ٹیم 4 فتوحات ‘ایک بے نتیجہ اور 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔