بینظیر کامزار تعمیر کرنیوالا ٹھیکیدار واجبات کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

January 20, 2016 4:26 pm0 commentsViews: 33

حکومت سندھ84 لاکھ واجبات ادا کرنے میں ناکام، ایک دھیلا بھی نہیں ملا، رقم دلوائی جائے، ٹھیکیدار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے بے نظیر بھٹو کا مزار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو بھی نہ بخشا اور عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کا مزارتعمیرکرنے والے ٹھیکیدارمحمد رکھیل شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بے نظیرکے مزاراورڈسٹرکٹ کورٹ کشمورکی تعمیرکا ٹھیکہ دیا تھا جسے مقررہ مدت میں پورا کردیا گیا لیکن اس کے باوجود حکومت نے ابھی تک ایک دھیلا بھی نہیں دیا اور حکومت پر84لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ کئے جانے کے خلاف ٹھیکیدارنے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت سے رقم دلوائی جائے۔