سڑکوں پر لگے اشتہاری بورڈ کی زینت بننا میرا خواب تھا،اکشے کمار

January 20, 2016 4:27 pm0 commentsViews: 19

ممبئی( نیٹ نیوز) اکشے کمار کہتے ہیں ان کا خواب تھا کہ وہ سڑکوں پر لگے بڑے بڑے اشتہاری بورڈ کی زینت بنیں اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ آج ان کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے‘ اپنی نئی فلم ’’ ایئر لفٹ‘‘ کی تشہیر کیلئے بھارتی ٹی وی پروگرام میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ہر شخص اپنی تصاویر کو بڑے بڑے ہورڈنز میں دیکھنا پسند کرتا ہے‘ ان کا بھی یہ خواب تھا کہ وہ بھی ان ہورڈنز کی زینت بنیں۔