فنکار کبھی اچھا سیاست دان نہیں بن سکتا، اداکارہ لیلیٰ

January 20, 2016 4:30 pm0 commentsViews: 46

لاہور( کلچرل ڈیسک) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا‘ چند مفاد پرست لوگ میرے بارے میں الٹی سیدھی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ ایک انٹرویو میں اداکارہ لیلیٰ نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فنکار کبھی اچھا سیاست دان نہیں بن سکتا‘ فنکاروں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست افراد میرے بارے میں الٹی سیدھی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے جو ایسا کررہے ہیں ان کیلئے بھی دعا گو ہوں‘ شوبز میں دوست کم اور دشمن زیادہ ہیں۔