جدید ٹریفک نظام1956 چالان گاڑی مالکان کے گھروں میں پہنچ گئے

January 20, 2016 4:34 pm0 commentsViews: 18

یکم جنوری سے چالان بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، ٹریفک ایویڈنس سسٹم نے کام شروع کر دیا
شہر کے اہم چوراہوں اور سٹرکوں پر کیمرے نصب کر دیے گئے،500 مالکان نے چالان بھر دیے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کراچی نے یکم جنوری سے ٹریفک ایویڈینس سسٹم کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے گھروں پر چالان بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے‘ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اس سسٹم کے تحت شہر کے اہم چاراہوںاور سڑکوں پر کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جن کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتے ہوئے جرم کی نوعیت کے مطابق چالان گاڑی مالک کے گھروں پر بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے‘ یکم جنوری سے اب تک مجموعی طور پر1956 گاڑیوں کے چالان اس نظام کے تحت کرکے مالکان بھجوادیئے گئے ہیں جن میں سے5 سو گاڑی مالکان نے اپنے جرمانے بھی ادا کردیئے ہیں‘ ترجمان کے مطابق چالان وصول ہونے کے7یوم کے اندر جرمانہ ادا نہ کرنے والی گاڑی محکمہ ایکسائز کے دفتر میں لاک جبکہ گاڑی کے مالک کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔