داعش نے 3500 خواتین اور بچوں کو غلام بنارکھا ہے، اقوام متحدہ

January 20, 2016 4:32 pm0 commentsViews: 21

مختلف دھڑوں میں شامل جنگجو، فوجیوں اور کردافواج بھی مبینہ طور پر زیادتیوں میں ملوث ہے
18800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،32لاکھ کو عارضی طور پر نقل مکانی کرنا پڑی،رپورٹ جاری
نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں عام شہریوں کیخلاف پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں اور جنوری2014 ء سے اکتوبر 2015 ء کے دوران تشدد کی اس لہر میں18 ہزار آٹھ سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران32 لاکھ افراد کی عارضی طور پر نقل مکانی کرنا پڑی‘ اقوام متحدہ نے عراق میں بڑھتے ہوئیتشدد کا ذمہ دار شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ دولت اسلامیہ نے3500 خواتین اور بچوں کو غلام بنایا‘ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف دھڑوں میں شامل جنگجو‘ فوجیوں اورکرد افواج بھی مبینہ طو رپر زیادتیوں میں ملوث رہے ہیں۔