سندھ اسمبلی میں آغا سراج رئوف صدیقی اور نثار کھوڑو کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

January 20, 2016 4:36 pm0 commentsViews: 53

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو اسپیکر آغا سراج درانی ، متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رکن رؤف صدیقی اور سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ اسپیکر نے رؤف صدیقی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ آپ بہت دنوں کے بعد آئے ہیں ۔ آپ اچھے شعر سناتے تھے ۔ آپ کے جانے کے بعد کوئی شعر سنانے والا بھی نہیں رہا ۔ کیا آپ کسی شاعری کے مقابلے میں گئے تھے ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ رؤف صدیقی صاحب کی بہت کمی محسوس کی گئی ۔ ان کے علاوہ فیصل سبزواری بھی اچھے شعر سناتے ہیں ۔ اس پر رؤف صدیقی نے کہا کہ ایک شعر عرض ہے ’’ اس شہر کے لوگ عجب گو مگو میں ہیں ۔ ان پر کبھی بادل برستے ہیں ، کبھی سائیں سرکار برستی ہے ۔