اب دہشت گردوں کو شکست دینا ہوگی، عمران خان

January 21, 2016 11:57 am0 commentsViews: 24

دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے64 ہزار تعلیمی اداروں کو سیکورٹی نہیں دے سکتے
باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے، شہید ہونے والوں کے والدین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں
چار سدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جو بھی ہوا اب دہشت گردوں کو شکست دینی ہے، خیبر پختونخوا میں تمام6 ہزار تعلیمی اداروں کو سیکورٹی نہیں دے سکتے، باچا خان یونیورسٹی چار سدہ پر دہشت گرد حملے کے دوران شہید ہونے والوں کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کے بعد انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں54 سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی پر تھے۔ سیکورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کیا خیبر پختونخوا میں64 ہزار تعلیمی ادارے ہیں تمام اداروں کو سیکورٹی نہیں دے سکتے ، انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے۔ یونیورسٹی حملے میں شہید افراد کے والدین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔