ماموں چنوں سمیت ہر ملزم کو واپس لائیں گے، ڈی جی ایف آئی اے

January 21, 2016 12:10 pm0 commentsViews: 27

لوگ اپنی گند ہم پر تھوپنے کی کوشش نہ کریں، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کساد بازاری کی وجہ سے ہے
سیاسی جماعتوں کو کرائم کے حوالے سے عدم برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اکبر ہوتی کی پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈی جی ایف آئی اے محمد اکبر ہوتی نے کہا ہے کہ لوگ اپنی گند ہم پر تھوپنے کی کوشش نہ کریں۔ چنوں ماموں سمیت ٹیررازم فنانسنگ میں ملوث ہر شخص کو لندن سمیت ہر جگہ سے واپس لائیں گے۔ اسٹاک ایکسچینج میں مندی ایف آئی اے کے بجائے عالمی کساد بازاری کی وجہ سے ہے ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کے درمیان دستاویزات ، تفصیلات اور دو طرفہ معلومات کے حصول کیلئے فوکل پر سن کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ جہانگیر صدیقی کے خلاف ایف آئی اے میں کوئی انکوائری موجود نہیں ہے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے بعد سزا اور جزاء کا فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایف آئی اے زونل آفس میں ڈائریکٹر سندھ شاہد حیات کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو کرائم کے حوالے سے عدم برداشت کا رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ ڈی جی کے مطابق سمٹ بینک کی تفتیش آخری مراحل میں ہے۔