دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام،64 افراد گرفتار کیے گئے

January 21, 2016 12:16 pm0 commentsViews: 16

پنجاب میں ایسے41 کیسز تھے،57 افراد مبینہ طور پر ملوث نکلے،51 کو پکڑا گیا
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں کی جاری رپورٹ میں اعداد وشمار
اسلام آباد ( اے پی پی) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک ملک بھر سے64 افراد کو دہشت گر دوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے الزام پر گرفتار کیا ہے۔ پنجاب میں ایسے 41 کیسز تھے اور57 افراد مبینہ طور پر ملوث تھے جن میں سے اب تک51 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اس معاملے پر وزارت داخلہ کے ملک گیر اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں گرفتار ہونے والے41 افراد میں سے14زیر تفتیش ہیں جبکہ26 کا چالان کیا گیا ہے سندھ میں دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ خیبر پختونخوا میں کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو چار کیسز کی رپورٹ ہوئی جن میں8 افراد کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چالان پیش کیا گیا، فاٹا میں کسی کیس کی اطلاع نہیں ملی اور آزاد جموں و کشمیر سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کے آغاز کے بعد سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں8 کیسز درج ہوئے اور دہشت گردوں کو پناہ اور کھانا فراہم کرنے پر 26 افراد گرفتار ہوئے۔