ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے قانون میں ترمیم کی ہے، نثار کھوڑو

January 21, 2016 12:20 pm0 commentsViews: 20

ترمیمی بل میں فلور کراسنگ کور روکنے کی شق بھی شامل کی گئی ہے، صوبائی وزیر تعلیم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں پر ہارس ٹریڈنگ کے الزام سے بچنے کیلئے قانون میں ترمیم کی ہے۔ تر میمی بل میں فلور کراسنگ کو روکنے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔چارسدہ باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔بدھ کو خاتون پاکستان کالج کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2سال میں حالات بہتر ہوجائیں گے۔لوکل گورنمنٹ بل 2013میں تیسری ترمیم کی منظوری پر سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ ترمیمی بل میں فلور کراسنگ کی شق بھی شامل کی گئی ہے نمائندوں کو شوآف ہینڈ کے ذریعے منتخب کیاجاسکے گا۔ایوان میں سگریٹ سلگانے پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا اجلاس ختم ہونے کے بعد سگریٹ جلائی، معاملہ اٹھایا گیا تو ایوان میں سب کے سامنے معذرت کیلئے تیار ہوں۔