سعودی عرب اور ایران نے پاکستان کو ثالثی کا مینڈیٹ دیدیا

January 21, 2016 12:29 pm0 commentsViews: 27

تہران اور ریاض تعلقات کی بحالی کیلئے مربوط تجاویز اور فریم ورک کی تیاریاں
دونوں ممالک اپنی مشاورت مکمل کرنے کے بعد مذاکرات کے آغاز کیلئے اپنی پالیسی کا تعین کرینگے
کراچی( یو پی پی ) وفاقی حکومت کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کے بعد سعودی عرب اور ایران نے اپنے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کو ثالثی کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔ پاکستانی حکام کو دونوں ممالک کی حکومت کی جانب سے گرین سگنل دے دیا گیا ہے کہ پاکستان تعلقات کی بحالی کے لئے مربوط تجاویز اور فریم ورک تیار کرے اس تجاویز کے بعد دونوں ممالک اپنی مشاورت مکمل کرنے کے بعد مذاکرات کے آغاز کیلئے اپنی پالیسی کا تعین کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی کیلئے پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کے آغاز کیلئے سفارتی حکمت عملی پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت پاکستان سعودی اور ایرانی حکام سے دوبارہ اعلیٰ سطح پر سفارتی رابطے کرے گا اور دونوں ممالک سے فوکل پر سنز کے مقرر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔