متحدہ کے سینئر رہنما واسع جلیل اور سلیم دانش لندن سے کراچی پہنچ گئے

January 21, 2016 12:30 pm0 commentsViews: 74

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما واسع جلیل ور سلیم دانش کراچی پہنچ گئے وہ طویل عرصے سے لندن میں تھے‘ واسع جلیل ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پاکستان آئے ہیں‘ گزشتہ روز واسع جلیل نے ڈسٹرکٹ ایسٹ سے ضلعی لیبر کونسل کی نشست پر امید وار کی حیثیت سے فارم بھی جمع کروادیا ہے‘ وہ ضلع شرقی کے چیئرمین کی نشست پر ایم کیو ایم کے مضبوط امید وار ہیں۔