ساہیوال میں دہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

January 21, 2016 12:33 pm0 commentsViews: 22

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹرل جیل ساہیوال میں دہرے قتل کے ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا‘ مجرم نور خان نے زمین کے تنازع اور بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے2003 ء میں دو افراد کو قتل کیا تھا‘ دسمبر 2014 ء میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد سے ملک بھر میں اب تک400 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔