ڈاکٹر عاصم جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں داخل

January 21, 2016 12:28 pm0 commentsViews: 14

سینئر ڈاکٹرز کا5 رکنی میڈیکل بورڈ ان کا طبی معائنہ کرے گا، وارڈ کے باہر رینجرز تعینات
جناح اسپتال منتقلی سے قبل ضیاء الدین اسپتال کی جانب سے لایا گیا، غیر ضروری سامان وارڈ سے نکال دیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو بدھ کی شب سخت سیکورٹی میں جناح اسپتال اسپیشل وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں سینئر ڈاکٹرز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ ان کا طبی معائنہ کرے گا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وارڈ کے باہر رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جاوید جمالی کے مطابق ان کے ہمراہ رینجرز اسپیشل پولیس اور نیب کی سیکورٹی موجود ہے۔ واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی اسپتال منتقل سے قبل ضیاء الدین اسپتال کی جانب سے لایا گیا غیر ضروری سامان وارڈ سے نکال دیا گیا۔