ای او بی آئی اسکینڈل ظفر گوندل کی پیشی کیلئے سندھ حکومت کو پھر مہلت

January 21, 2016 12:34 pm0 commentsViews: 87

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں اربوں روپے کے میگا کرپشن کیس میں ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل اور قاسم پرویز کے مقدمے میں سیکریٹری داخلہ سندھ کے بجائے ڈپٹی سیکریٹری پیش ہوئے اور یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر اڈیالہ جیل سے لا کر پیش کیا جائیگا‘ عدالت نے یقین دہانی پر سماعت10 فروری تک ملتوی کردی۔