تحفظ مزارات اولیاء کمیٹی کے زیر اہتمام آج ریلی نکالی جائیگی

January 21, 2016 12:37 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) تحفظ مزارات اولیاء کمیٹی کے زیر اہتمام حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے یوم کے موقع پر غوثیہ ریلی آج نکالی جائیگی‘ ریلی کھارادر محمد شاہ دولہا سبزواری مزار سے شروع ہو کر کنزالایمان مسجد گرومندر چوک پر اختتام پذیر ہوگی‘ قیادت سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری‘ جے یو پی کے شاہ اویس نورانی‘ جماعت اہلسنّت کے حسین لاکھانی‘ جے یو پی نورانی کے شبیر ابو طالب سمیت دیگر علمائے کرام قائدین اہلسنّت کریں گے۔