کسٹم حکام نے اسمگل شدہ 5نایاب باز آزاد کردیئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے گزشتہ ہفتے دبئی سے کراچی اسمگل کئے گئے نایاب نسل کے پانچ بازوں کو کھلی فضاء میں آزاد کردیا‘ پاکستان کسٹمز پروینٹو کے عملے نے 16 جنوری کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک کارروائی کے دوران دبئی سے کراچی آنیوالے ایک مسافر سے برآمدہوئے تھے‘ بدھ کے روز ان قیمتی بازوں کو ڈپٹی کلکٹر کسٹمز علی رضا کی موجودگی میں حب ڈیم کے قریب لے جا کر کھلی فضا میں میڈیا اوروائلڈ لائف کے نمائندوں کی موجودگی میں آزاد کردیا گیا۔