بلدیہ ٹائون ‘ علاقہ مکینوں کا پانی بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج

January 21, 2016 12:51 pm0 commentsViews: 20

کراچی(کرائم رپورٹر)بلدیہ اور اطراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی ،احتجاج کے باعث مذکورہ شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بلد یہ بلاک B,A اورC اور اطراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر مکین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی‘ اس دوران مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کو معطل کردیا جس کے باعث شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سے محروم ہے ، احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔