ویرات کوہلی نے گواسکر کا ریکارڈ برابر کردیا
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی آسٹریلیا کیخلاف اس کی سرزمین پر ون ڈے میچز میں مسلسل چار بار ففٹی پلس اسکو کرنے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے‘ کوہلی نے کینگروز کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شاندار سنچری بناکر یہ کارنامہ انجام دیا‘ اس سے قبل سنیل گواسکر نے ورلڈ سیریز کپ میں مسلسل چار بار ففٹی پلس اسکور کیا تھا۔