بینظیر بھٹو کوقتل کی دھمکی امریکہ میں دی گئی، مارک سیگل

January 21, 2016 12:51 pm0 commentsViews: 15

پرویزمشرف نے جس وقت بینظیر بھٹو کو کال کی میں ان کے ساتھ موجود تھا، بیان حلفی
بیرسٹر فروغ نسیم نے 7گھنٹے تک مارک سیگل سے جرح مکمل کرلی
راولپنڈی(یو پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن و سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا فروغ نسیم ایڈووکیٹ اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اور اعتزاز شاہ کے وکیل رائورحیم سے ویڈیو لنک کے ذریعے امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پرجرح رات گئے تک جاری رہی 7گھنٹے تک جاری رہنے والی جرح سے قبل مارک سیگل نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے جب بینظیر بھٹو کو دھمکی آمیز کال کی تو میں بینظیر بھٹو کے ساتھ موجود تھا اس موقع پر سابق صدر کے وکیل فروغ نسیم نے سوال کیا کہ کیا آپ نے اس دھمکی کی اطلاع امریکی حکام کو دی تھی اور کیا بینظیر بھٹو کو دھمکی امریکی سر زمین پر دی گئی؟ مارک سیگل نے اپنے جواب میں کہا کہ بینظیر بھٹوکو امریکی سرزمین پر دھمکی دی گئی اور امریکہ میں کسی کو اس دھمکی کی اطلاع نہیں دی۔