اوباما کے ہمراہ ناشتہ،زرداری نے بچوں کو بھی امریکا بلالیا

January 21, 2016 12:52 pm0 commentsViews: 49

بلاول،بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کو بلانے کا مقصد صدر اور دیگر امریکی حکام سے متعارف کرانا ہے
بلاول کا23جنوری تک روانگی کا امکان، یکم فروری کو امریکی صدر کے ہمراہ ناشتہ کرینگے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپنی دونوں صاحبزادیوں آصفہ بھٹو‘ بختاور بھٹو کو امریکہ طلب کرلیا ہے جہاں وہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے دیئے گئے ناشتہ میں شرکت کے علاوہ دیگر امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی23 جنوری کو امریکہ روانگی کا امکان ہے جبکہ ان کے والد آصف علی زرداری ان کی امریکہ آمد کے منتظر ہیں‘ پی پی رہنما نے میڈیا کو بتایا کہ آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی امریکی حکام سے تعارف کرانے کے ساتھ پاکستان اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے‘ دونوں باپ بیٹے فروری کے پہلے ہفتے میں امریکی صدر کی جانب سے دیئے گئے ناشتے میں شرکت کریں گے۔