مفرور اور اشتہاریوں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ

January 21, 2016 12:54 pm0 commentsViews: 21

کراچی پولیس چیف کی سربراہی میں اہم اجلاس، افسران کی کارکردگی، اہلیت میں بہتری کیلئے اقدامات پر غور
ایس ایچ اوز کی تعیناتی قابلیت پر کی جائے، لاپتہ افراد کے مقدمات پر خصوصی توجہ دی جائے، مشتاق مہر
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر کی سربراہی میں بدھ کو کراچی پولیس آفس میں اجلاس ہوا ، جس میں ڈی آئی،ایسٹ کامران فضل، ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ،ڈی آئی جی سائوتھ جمیل احمد، ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے شرکت کی۔ اجلا س میں افسران کی کارکردگی اور اہلیت میں بہتری کے لیے اقدامات زیر غور آئے اور فیصلہ کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت سے مفرور اور اشتہاری قرار دیے جانے والے ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائیگی ،ایس ایچ او ز کی تقرری قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پرکی جائے،جو مستقل بنیاد پر ہو اور وہ اپنا کام خوش دلی اور دیانتداری سے سرانجام ‘ لاپتہ افراد کے مقدمات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کا عوام کے ساتھ حسن سلوک، رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ضروری اور موثر اقدامات فوری طور پر کیے جائیں،اسنیپ چیکنگ بڑھائی جائے اور ان جرائم کا سدباب کیا جائے،تمام ضلعی ایس ایس پی اور ایس پیز میڈیا ہاؤسز کا دورہ کریں۔