بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی کے چار روز بعد باچا خان یونیورسٹی پر حملہ

January 21, 2016 12:57 pm0 commentsViews: 28

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے دوستی کا پرچار، بھارت کی نفرت بھرا جوابی وار جنوبی ہمسائے نے پٹھان کوٹ حملے کا الزام پاکستان کے سر تھوپا، پاکستان کی جانب سے کی گئی تحقیق کو بھی کسی کھاتے میں نہ ڈالا، چار روز پہلے وزیر دفاع منوہر پار یکر نے دھمکی دی کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کا کوئی ایکشن نہیں لیا، صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا دنیا ایک سال میں نتائج دیکھے گی وقت اور جگہ کا تعین بھارت خود کر ے گا، آج باچا خان یونیورسٹی پر حملے نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے۔