آج صبح رینجرز اور پولیس کا لیاری میں مشترکہ آپریشن

January 22, 2016 3:47 pm0 commentsViews: 24

گینگ وار شکیل بادشاہ خان کے کارندے سمیت چار ملزمان گرفتار ،تین کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا
کلفٹن سے ڈکیت گروپ کا سرغنہ گرفتار، چار لیپ ٹاپ، چھینے ہوئے 17موبائل فون اور اسلحہ برآمد ،گارڈن سے بھی ملزم پکڑا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح لیاری نوالین میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن لیاری گینگ وار بادشاہ خان کا کارندہ سمیت4 افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد‘ کلفٹن اور گارڈن میں پولیس کی کارروائیاں‘ مقابلہ2 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد‘ موٹر سائیکل‘مسروقہ سامان برآمد‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے کلا کوٹ کے علاقے لیاری نوا لین انڈسٹریل ایریا رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر سیل کردیا اور آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور گینگ وار کے ٹھکانوں پر کارروائیاںکرتے ہوئے لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ کا اہم کمانڈر رزاق سمیت4 ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ پولیس نے بتایا کہ3 افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے جبکہ گینگ وار کے کارندے کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی‘ پولیس نے بتایا کہ ملزم رزاق کلری پولیس کو قتل‘ اقدما قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میںمطلوب تھا‘ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے‘ ادھر کلفٹن پولیس اور سی پی ایل سی نے کلفٹن بلاک نمبر 8 میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروپ کا سرغنہ شاہد عرف آصف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے4 لیپ ٹاپ‘ 2 ٹیپ‘17چھینی ہوئے موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا‘ پولیس نے بتایا کہ 4ڈکیتوں پر مشتمل گروپ ہے جو کہ شہر کے مختلف 10 تھانوں میں گرفتار ہوچکے ہیں‘ ملزمان مبینہ ٹائون میں6 عزیز بھٹی‘ لیاقت آباد‘ نیو کراچی اور گلشن اقبال میں ایک ایک مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں‘ پولیس نے بتایا کہ ملزمان لیپ ٹاپ‘ ٹیبلٹ اور موبائل فونز چھیننے کی متعدد وارداتیں کرچکے ہیں اور ملزم شاہد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انڈر بائی پاس کے قریب ایک دکاندار سے4لیپ ٹاپ چھینے تھے اور فرار ہوگئے تھے‘ ادھر گارڈن کے علاقے ریکسر پل کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میںگرفتار کرلیا‘ جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا‘ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ‘ مور سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔