پی آئی اے کا عمرہ زائرین کے کرایوں میں10 فیصد کمی کا اعلان

January 22, 2016 4:12 pm0 commentsViews: 16

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں10 فیصد کمی کااعلان کر دیا، جس کا اطلاق24 جنوری سے ہوگا، ترجمان کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سے جدہ کیلئے اب کرایہ49100 روپے، جبکہ مدینہ کیلئے کرایہ44100روپے ہوگا۔ کراچی اور ملتان کیلئے بھی کرایوں میں کمی کے بعد کرائے نامے کے مطابق جدہ کیلئے39100 روپے مدینہ منورہ کیلئے 34100 روپے ہوگا۔