بیشتر لوگ مجبوراً گندگی میں رہنے کے عادی ہوگئے ، سروے

January 22, 2016 4:13 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سروے کے دوران شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی میں گٹروں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ جیسے یہاں پر حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں، جبکہ مختلف جگہوں پر لوگ تو اس کے عادی ہو چکے ہیں۔ اور اس کو کبھی نہ حل ہونے والا مسئلہ سمجھ کر اسی گندگی میں زندگی گزارنے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور یہاں پر لوگ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہر سال نئے گٹر بنانے کا ہی سوچنے تک ہی محدود ہیں۔