دپیکا ،کنگنا کے ساتھ رومانس نہیں کرسکتا، امیتابھ
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ دپیکا یا کنگنا کے ساتھ رومانس نہیں کر سکتے امیتابھ نے اپنے ایک بیان میں نئی نوجوان اداکارائوں کے ساتھ بطور ہیرو آنے پر کہا کہ ان کیلئے یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں ان کو نوجوان ہیروئنوں کے ساتھ نوجوان اور ٹیلنٹڈ ہیروز کو جگہ دینی چاہئے گو کہ دل چاہتا ہے کہ نئی اداکاروں کے ساتھ ہیرو آئوں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلموں میں دپیکا یا کنگنا سے رومانس نہیں کریں گے۔