اپنی فلم دیکھتے ہوئے اکثر سوجاتا ہوں، سلمان خان

January 22, 2016 4:43 pm0 commentsViews: 26

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ میں اپنی فلم دیکھتے ہوئے اکثر سو جاتا ہوں، بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں سے ہیں جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ سلو میاں کے مدح ان کی فلموں کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں لیکن دبنگ خان نے اپنی فلموں کی اسکریننگ پر سونے کا اعتراف کرکے حیران کر دیا ہے۔ سلمان خان نے اپنے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ عام انسانوں کی طرح رہنا زیادہ پسند ہے اسی لئے وہ جیسے اسکرین پر نظر آتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنی فلم دیکھتے ہوئے اکثر سو جاتا ہوں۔