رنبیر اور کترینہ میں صلح کرانے کیلئے کوششیں تیز ہوگئیں

January 22, 2016 4:42 pm0 commentsViews: 27

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور نے اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی صلح کروانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے حال میں بریک اپ کا اعلان کر دیا ہے۔۔ اس خبر پر نہ صرف مداحوں بلکہ فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی افسوس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اداکار ادیتیہ رائے کپور نے دونوں کی صلح کروانے کے لئے اپنا قدم بڑھایا ہے اور کوششیں تیز کر دی ہیں۔