شتروگن سنہا نے اپنی سوانح عمری شائع کردی

January 22, 2016 4:42 pm0 commentsViews: 27

ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شترو گھن سنہا نے اپنی سوانح عمری شائع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ اداکار شترو گھن سنہا نے اپنی سوانح عمری جس کا عنوان اینی تھینگ بٹ خاموش رکھا گیا ہے ، آپچے کلکتہ لٹریری فیسٹیول کے دوران لانچ کی۔ اداکار کا کتاب کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کی 70 سالہ زندگی کا حقیقی آئینہ ہے۔ انہوں نے کتاب میں اپنے تمام امور سے متعلق بھی بتا دیا ہے اور کچھ پوشیدہ نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کتاب مداحوں کو پسند آئے گی۔