دپیکا ہالی ووڈ میں آنے پر گھبراہٹ کا شکار

January 22, 2016 4:44 pm0 commentsViews: 22

کامیاب ماضی کی بناء پر ہالی ووڈ کی فلم میں کام ملا ہے
اپنے مستقبل کے حوالے سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں ،اداکارہ
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی فلم نگری کو فتح کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں قدم رکھ تو دیا ہے لیکن اپنے اس فیصلے پر وہ خود گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں دپیکا پڈو کون نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بہت خوش ہیں ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انہیں بھارت کی نمائندگی کا موقع ملے گا لیکن وہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی اقرار کرتی ہیں کہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے پروہ خاصی گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ دپیکا کا کہنا تھا کہ فلم دا ریٹرن آف زینڈر ر کیج میں کردار ملنے کی اصل وجہ کامیاب ماضی ہے۔ انہیں اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی بہت اچھی امیدیں ہیں کہ مداح ان کی ہالی ووڈ فلم کو بھی سراہیں گے۔ بالی ووڈ میں نمبر ون کی دوڑ میں دپیکا نے کہا کہ کام میں بہتری کے حوالے سے وہ اپنے آپ سے مقابلہ کرتی ہیں، سال2015ء میں بھر پور کامیابی کے بعد انہیں پر امید اور خواہش ہے۔