ایکشن پلان سندھ میں الگ اور پنجاب میں الگ ہے،مولا بخش چانڈیو

January 22, 2016 4:44 pm0 commentsViews: 24

شو آف ہینڈ کابل منظور کرانے کا مقصد انتخابات کے اگلے مرحلے کو شفا ف بنانا ہے
ایم کیو ایم کے علاوہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے، پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر ملک بھر میں یکساں عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے، سندھ میں الگ پنجاب میں ایکشن پلان الگ ہے۔ سانحہ چارسدہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کی نااہلی ہے۔ ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیںبلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کا بل منظور کرانے کا مقصددھاندلی نہیں ہے بلکہ انتخاب کے اگلے مرحلے کو شفاف بنانا ہے۔ اس بل سے دھاندلی اور ووٹروں کی خریداری کا خاتمہ ہوگا۔ ایم کیو ایم کے سوا اپوزیشن کی تما م جماعتوں نے اس کی حمایت کی ہے ۔حزب اختلاف کا منشور ہے کہ خود بھی چین سے نہ رہو اور دوسرے کو بھی بے چین رکھو۔چور مچائے شور والا کام نہیں چلے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب،نجمی عالم اور لطیف مغل سمیت دیگربھی موجود تھے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چند روز قبل سندھ اسمبلی سے جو بل منظور ہوا ہے ۔اس خلاف بہت باتیں کی جارہی ہیں ۔