ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں6 کروڑ99 لاکھ ڈالر کی کمی

January 22, 2016 4:46 pm0 commentsViews: 18

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر20 ارب68 کروڑ97 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے
کراچی( کامرس ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضہ جات کی مد میں8 کروڑ30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے باعث ملکی زر مبادلہ کے ذخائر6 کروڑ99 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق15 جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے پر زر مبادلہ کے ذخائر20 ارب68 کروڑ97 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 18 لاکھ ڈالر اضافے سے4 ارب 93 کروڑ 74 لاکھ ڈالر جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر7 کروڑ17 لاکھ ڈالر کمی سے 15 ارب 75 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔