ہدایت کار جرار رضوی اپنی فلم کی ریلیز کی تیاریوں کیلئے کراچی پہنچ گئے

January 22, 2016 4:47 pm0 commentsViews: 24

کراچی( کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار فلم ساز جرار رضوی نے اپنی آنے والی فلم ’’جب تک ہم ہیں‘‘ کی ریلیز کی تیاریوں کیلئے گزشتہ 10 روزہ دورے پر لاہور سے کراچی پہنچ گئے جرار رضوی کراچی میں اپنی فلم کی ریلیز کے حوالے سے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ فلم 18 مارچ کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی علاوہ ازیں جرار رضوی اپنی آئندہ آنے والی فلم و تم نے چاہا ہی نہیں، کراچی سے دو آرٹسٹ کاسٹ کرینگے فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ اسلام آباد میں کشمیر کی حسین وادیوں سے کیا جائے گا۔