صارفین کے تحفظ کیلئے عدالتیں قائم کرائی جائینگی،کمشنر کراچی

January 22, 2016 4:59 pm0 commentsViews: 26

عدالتوں کے قیام سے صارفین کے حقوق کی حصولی میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے گی، آصف حیدر شاہ کی کوکب اقبال سے بات چیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنرکراچی آصف حید ر شاہ نے کہا ہے کہ صارفین کے تحفظ کیلئے عدالتیں قائم کرائی جائینگی صارفین کے لئے عدالتوں کے قیام کے ذریعے صارفین کے حقوق کی حصولی میں انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے چیئر مین کنزیومر ایسوسی ایشن پاکستان کو کب اقبال کی سربراہی میں آنے والے ایک وفد سے ملاقات کے مو قع پر کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون محمداسلم کھو سو اور کنزیومر ایسو سی ایشن پاکستان کے دیگر عہدیدران بھی موجو د تھے ۔کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت سندھ صارفین کی سہولتوں کیلئے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں فوڈ کنٹرول اتھا رٹی قائم کرنے کیلئے قانو ن سازی کا عمل بھی جا ری ہے ،کمشنر کراچی نے کہاکہ صارف کو اشیا ء خوردنو ش کا حصول سرکاری نرخ نا مے کے مطابق یقینی بنا نے کیلئے مضبو ط اقدامات کیئے جا ئینگے ، انہوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کا م کرنے والی تنظیمو ں کے ساتھ اپنا بھر پو ر تعاون جا ری رکھے گی،انہوں نے مزیدکہا کہ ملاوٹ والی اشیا اور دیگر مضر صحت اشیا کی روک تھام میں صارفین کو بھی اپنا کر دار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔