ناظم آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا خالد زخمی

January 22, 2016 5:01 pm0 commentsViews: 23

مضروب جامعہ بنوریہ سے وابستہ ہیں، واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، پولیس
کراچی (کرائم رپورٹر) گلبہار تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر دو انکوائری آفس کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار میں سوار مولانا خالد ولد عرب دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی کو نجی اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق مضروب جامعہ بنوریہ العالمیہ سے وابستہ ہیں اور انکے سینے میں گولی لگی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ واضح رہے کہ ضلع سنٹرل میں ڈکیتی کی وارداتوںمیں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جہاں شہری اپنی قیمتی چیزوں سے محروم ہورہے ہیں اور مزاحمت پر ملزمان بے دریغ لوگوں پر گولیاں چلادیتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے صرف زبانی دعوے کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر اور ایس ایچ او گلبہار سے بارہا رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔