کسٹم حکام نے کیماڑی سے ایرانی ڈیزل سے بھری گاڑی پکڑ لی

January 22, 2016 5:06 pm0 commentsViews: 22

ڈیزل پیٹرول پمپ پر منتقل کیا جا رہا تھا، پمپ کے منیجرکو بھی حراست میں لے لیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر) کیماڑی ڈویژن کی پولیس نے کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم کے ہمراہ کیماڑی میں واقع ایک پٹرول پمپ پر کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل سے بھری ہوئی گاڑی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ڈیزل پٹرول پمپ پر منتقل کیا جارہا تھا جس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پیٹرولپمپ کے منیجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔