ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، سردی میں اضافہ

January 22, 2016 5:05 pm0 commentsViews: 23

پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر، مسافروں اور انکے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات
بے نظیر ایئرپورٹ بند،2 پروازوں کو لاہور اتارا گیا، دھند کا سلسلہ5 روز تک رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پنجاب کے بیشتر علاقوں اسلام آباد‘ پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث سردی بھی بڑھ گئی‘ شدید دھند کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوتا رہا جس کے باعث مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسلام آباد کے بینظیر ایئر پورٹ پر جمعرات کے دن12بجے کے بعد معمول کا فلائٹ آپریشن ممکن ہوسکا‘2 پروازوں کو لاہور اتارا گیا ۔ملک بھر میں چلنے والی ریل گاڑیاں بھی2سے3 گھنٹوں کی تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ5 روز تک جاری رہے گا جس سے سردی بھی بڑھے گی۔