سیاسی رہنمائوں کو باچا خان یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا تھا

January 22, 2016 5:06 pm0 commentsViews: 42

خورشید شاہ ،سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کے وفد کو بھی اندر جانے کی اجازت نہ ملی
آپ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا آپ لوگ صرف فوٹو سیشن کرانے آتے ہیں، یونیورسٹی کے طلباء کا موقف
چارسدہ( نیوز ڈیسک) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے طلبہ نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ‘ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کے وفد کو یونیورسٹی کے اندر جانے سے روک دیا‘ طلبہ نے موقف اختیار کیا کہ آپ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا صرف فوٹو سیشن کرانے آئے ہیں‘ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر طلبہ نے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی‘ اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ‘ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کا وفد یونیورسٹی کے دورے پر آیا تھا‘ قومی لیڈروں نے جب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو طلبہ نے انہیں یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا‘ طلبہ نے کہا کہ آپ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا صرف آپ فوٹو سیشن کیلئے آئے ہیں‘ بعد ازاں یونیورسٹی کے طلبہ نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے قافلے کو بھی روک لیا۔