زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے نے ملزم کو شناخت کر لیا

January 22, 2016 5:08 pm0 commentsViews: 22

ملزم منعف عرف بھنڈی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، مقدمہ درج
کراچی (کرائم رپورٹر)گذشتہ روز پیرآباد پولیس کے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کمسن بچے کو15 روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، تفصیلات کے مطابق پیرآباد پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میانوالی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم منصف عرف بھنڈی اور اسکے ساتھی فیصل کو گرفتار کیا تھا ، اس ضمن میں محمد پور چوکی کے انچارج عمران گجر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم منصف عرف بھنڈی نے 15 روز قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر میانوالی کالونی میں 9 سالہ بچے عرفان کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں درج ہے ، گرفتار ملزم منصف عرف بھنڈی کی زیادتی کا شکار بننے والے بچے عرفان نے شناخت کرلیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔