جنوبی وزیرستان، افغانستان سے12 راکٹ داغے گئے،3 افراد ہلاک

January 22, 2016 5:07 pm0 commentsViews: 23

انگوز اڈہ میں11 راکٹ خالی جگہ پر گرے، ایک راکٹ سے دکان میں لوگ مارے گئے
وانا ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے فائر کئے گئے راکٹ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں گرنے سے3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا‘ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی ہے‘ جنوبی وزیرستان میںپاک افغان سرحد کے قریب انگوراڈہ پر افغان حدود سے12راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان حدود سے داغے جانیوالے11 راکٹ خالی جگہ پر گرے جبکہ ایک دکان پر گرا جس کے باعث اموات ہوئیں‘ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم سیکورٹی فورسز کی جانب سے حملے کا بھر پور جواب دیتے ہوئے کارروائی کی گئی‘ ایک انٹیلی جنس اہلکار نے بھی واقعہ کی تصدیق کی‘ خیال رہے کہ سرحد کے قریب پاکستان کی جانب سے تعمیراتی کام پر6 مہینے قبل جھڑپوں کے بعد یہ بازار بند کردیا گیا تھا۔