افغان سموں کا پاکستان میں استعمال روکنے کیلئے معاہدے کا فیصلہ

January 22, 2016 5:13 pm0 commentsViews: 24

معاہدے کے بعد افغانستان کی سموں کا پاکستان میں استعمال مکمل طور پر ختم کردیاجائے گا، پی ٹی اے
بارڈرز کے قریب لگے ٹاورز سے سگنل آنے کی وجہ سے سمیں پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال کی جارہی ہیں
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغان سموںکے پاکستان میں سگنل روکنے کیلئے افغان حکومت سے معاہدے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی اس مقصد کیلئے افغان حکومت سے رابطہ کیا جائیگا‘ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیو نی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں افغان موبائل کمپنیوں کی رومنگ بند کردی گئی ہے لیکن بارڈر کے قریب لگے ٹاورز کے سگنل پاکستان میں آتے ہیں جس کی وجہ سے افغان سمیں پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہیں‘ پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں افغان سموں کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے گاجبکہ پاکستانی سموں کو بھی غیر قانونی طور پر افغانستان میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔