حکومتی فیصلے کیخلاف ایئر لیگ کا آج احتجاج کا اعلان

January 22, 2016 5:13 pm0 commentsViews: 26

وزیراعظم کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جائے گی، ترجمان لطیف قادری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے26 فیصد حصص اور اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بل کی منظوری کے بعد پی آئی اے ملازمین نے حکومتی فیصلہ کرلیا‘ حکومتی حمایت یافتہ سی بی اے( ایئر لیگ) نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے‘ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے بل منظور ہونے کے بعد حکومتی حمایت یافتہ سی بی اے نے پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ترجمان لطیف قادری کے مطابق ایئر لیگ کو وزیراعظم کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جائیگی‘ تاہم کراچی ‘اسلام آباد‘ فیصل آباد‘ ملتان‘ کوئٹہ سمیت ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوںپر متوقع نجکاری کیخلاف احتجاج کیا جائیگا‘ ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بھی احتجاج کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کریں گے۔