سانحہ چار سدہ، کراچی کی بڑی جامعات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

January 22, 2016 5:13 pm0 commentsViews: 27

جامعہ کراچی، این ای ڈی اور وفاقی اردو یونیورسٹی میں غیر متعلقہ گاڑیوں اور افراد کے داخلے پر پابندی
رینجرز کے اعلیٰ افسر کا جامعہ این ای ڈی کا دورہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چارسدہ یونیورسٹی میں حملے کے بعد کراچی کی بڑی جامعات نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے‘ غیر متعلقہ گاڑیوں اور افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا‘ ان جامعات میں این ای ڈی‘ جامعہ کراچی اور وفاقی اردویونیورسٹی شامل ہیںجن کی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے‘ غیر متعلقہ گاڑیوں اور افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے‘ جامعات کے اندر صرف پاس والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی‘ جامعہ این ای ڈی میں رینجرز کے اعلیٰ افسر نے سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ بھی کیا۔