باچا خان یونیورسٹی، دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

January 22, 2016 5:13 pm0 commentsViews: 29

رہائش، گاڑیاں اور اندر کی معلومات فراہم کرنے والوں کی گرفتاری کیلئے شواہد حاصل کر لیے گئے
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے اور رہائش فراہم کرنے والے، مالی معاونت کرنے والے، گاڑیاں فراہم کرنے والے اور انہیں یونیورسٹی کے ارد گرد اور اندر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا۔ ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خصوصی ٹیموں نے باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اہم شواہد اکٹھے کئے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چار سدہ حملے میں عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خصوصی ٹیموں نے گزشتہ روز باچا خان یونیورسٹی چار سدہ کا دورہ کیا۔ جائے وقوع پر ملنے والے کارتوس کے خول سمیت دیگر اہم شواہد بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔