وزیرداخلہ کو تبدیل کردیں پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کو مشورہ

January 23, 2016 1:19 pm0 commentsViews: 32

چوہدری نثار کے رویے کی وجہ سے وزیراعظم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں
خورشیدشاہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم میاں نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وزیرداخلہ تبدیل کریں، چوہدری نثار کے رویے سے انگلیاں وزیراعظم کی جانب اٹھ رہی ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ نے یہ گلہ بھی کیا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کے سوا سب نے سانحہ چارسدہ پر افسوس اور مذمت کااظہار کیا ہے۔ کیا حکیم اللہ محسود کی موت پر رونے والے کو ابھی تک اس کا افسوس ہے؟