چارسدہ حملے میں ہماری سرزمین استعمال نہیں ہوئی، افغان حکام

January 23, 2016 1:23 pm0 commentsViews: 18

افغانستان نے کبھی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی،یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں
کابل( نیوز ڈیسک) افغان حکومت نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کردیا‘ جمعہ کو افغان صدارتی ہائوس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی‘ افغان کسی دہشت گرد گروپ سپورٹ نہیں کرتا‘ ترجمان نے کہا کہ افغانستان نے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دی‘ افغان حکومت اور عوام باچا خان یونیورسٹی پرحملے کی مذمت کرتے ہیں اور شہید بچوں کے غم میں شریک ہیں۔