گزشتہ برس 2600 سے زائد مسلح امریکی فضائی سفر کے دوران پکڑے گئے

January 23, 2016 1:42 pm0 commentsViews: 26

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے گزشتہ سال کے دوران ریکارڈ تعداد میں ایسے فضائی مسافروں کو پکڑا جو لوڈیڈ اسلحہ لے کر جہاز پر سوار ہونے کی کوشش میں تھے۔ امریکا کی ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ2015ء کے دوران امریکا کے ایئر پورٹس پر اپنے بیگ میں آتشی اسلحہ لے کر جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کرنے والے مسافروں سے2 ہزار 653 اسلحہ بر آمد کیا گیا۔