بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک مسیحیوں پر 8 ہزار سے زائد حملے، 8 قتل کر دئیے

January 23, 2016 1:42 pm0 commentsViews: 27

نئی دہلی( آن لائن) بھارت اقلیتوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن گیا۔ بھارت میں مسیحیوں کے حقوق کیلئے سر گرم عمل تنظیم کا کہنا تھا کہ2014ء کے مقابلے میں گزشتہ برس ملک میں مسیحیوں اور ان کے تنظیموں کے خلاف آٹھ ہزار سے زائد حملے ہوئے۔ اور سنگین حملوں کی تعداد میں تین گناہ اضافہ ہوا کم از کم آٹھ مسیحیوں کو ہلاک کردیا گیا۔